18 فروری، 2018، 11:51 AM

ایران کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ/ طیارے میں سوار 66 افراد جاں بحق

ایران کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ/ طیارے میں سوار 66  افراد جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران کا مسافر بردار طیارہ سمیرم کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے طیارے میں سوار عملہ کے 6 افراد سمیت 66 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کا مسافر بردار طیارہ سمیرم کے قریب  گر کر تباہ ہوگیا ہے طیارے میں سوار عملہ کے 6 افراد سمیت  66  افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔۔ مسافر طیارہ تہران سے یاسوج جارہا تھا جو 50 منٹ کی پرواز کے بعد ریڈار سے غائب ہوگیا۔ مسافر طیارہ اے ٹی آر آسمان کمپنی کا تھا جس کی عمر 20 سال سے زیادہ تھی۔ مسافر طیارہ سمیرم کے پہاڑی علاقہ میں گرا ہے ۔ سمیرم کے ایک اعلی اہلکار کے مطابق طیارہ گرنے کی جگہ معلوم ہوگئی ہے اور امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں۔خراب موسم کے باعث امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ پر پہنچنے پر مشکلات کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صبح 5 بجے ایران کا مسافر طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔ایرانی مسافر طیارے کے ملبہ کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے لیکن پہاڑی علاقہ اور موسم خراب ہونے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

News ID 1878817

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha